کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی آج سندھ پولیس کے شہید جوان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے محمد عرفان شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارتِ اطلاعات سندھ سے جاری پیغام کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نیو کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کے جوان کے گھر پہنچ گئے۔
پیغام کے ساتھ وزیر اطلاعات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شہید محمد عرفان کے والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پولیس اہلکار محمد عرفان شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھ کر فاتحہ خوانی اور دُعا کی۔
https://twitter.com/MinisterSindh/status/1217713128450002945
یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہوئی جس کے دوران اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو کی گئی۔
ٹوئٹر پر تین روز قبل اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعید غنی صاحب! آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، آپ نے قوم کا مال لوٹا اور جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلائی۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی کی ٹوئٹر جنگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








