دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عدم دستیابی سے بچانے کیلئے کیا گیا۔معاونِ خصوصی صحت

تازہ ترین

تازہ ترین

دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عدم دستیابی سے بچانے کیلئے کیا گیا۔معاونِ خصوصی صحت
دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عدم دستیابی سے بچانے کیلئے کیا گیا۔معاونِ خصوصی صحت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو دواؤں کی عدم دستیابی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عام طور پر مارکیٹ سے ادویات غائب ہوجاتی ہیں یا پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔یہ ایک بڑا مسئلہ تھا کہ دوائیں ناپید ہوجایا کرتی تھیں۔

معاونِ خصوصی صحت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو دواؤں کی عدم دستیابی اور غیاب سے بچانے کیلئے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جس کیلئے دواؤں کی پیداواری لاگت اور دیگر حقائق کو مدنظر رکھا گیا اور جن دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا وہ کم و بیش 10 سال پرانی تھیں جو مختلف امراض کے علاج کیلئے مستعمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کو چاہئے کہ حکومت پر اعتماد رکھیں، اگر یہ معلومات سب کے سامنے آئے گی تو بحث و مباحثہ ختم ہوگا، اگر ایسے فیصلے بر وقت نہ ہوں تو اچانک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پریشان کرسکتا ہے۔ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے 543 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق

Related Posts