کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی موقف قائم کیا جائے ۔
اپنے جاری بیان میں سردار عبد الرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں کی پالیسی پر گامزن ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اپنی سیاسی انا کو چھوڑ کر سندھ حکومت اجتمائی سوچ اپنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کے تمام صورتحال کے باوجود راشن کی ترسیل شفافیت کے ساتھ ممکن بنائے جائیں اگر راشن مستحق لوگوں تک نہیں پہنچا تو خدانخواستہ یہ کورونا وائرس سے بڑا مسئلہ بن جائے گا کیونکہ لوگ بھوک وافلاس کے باعث خودکشیاں کررہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کے لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے سے زیادہ دن گزر گئے ہیں مگر ابھی تک سندھ حکومت ابھی تک یہ تعین نہیں کر سکی ہے کہ راشن کی تقسیم کس طرح کی جائے ، ایسے تمام صورتحال رہے تو کورونا وائرس سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے ۔
سندھ حکومت کو چاہیے کے تجربات کرنے کے بجاے بروقت اقدامات کیے جائیں اور گھروں میں محصور ہوکر رہنے والے مزدوروں اور غریبوں کی مالی امداد کی جائے۔