بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پرسماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ دانش کون ہے اور اُس نے اپنی بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو کیوں اغوا کیا؟

سپریم کورٹ نےدرخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست پربلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیےجاسکتے، اہم حلقہ بندیوں کے معاملے پرمتعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

Related Posts