وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب، آج سے ڈیوٹی پر واپسی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم  کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے، شفقت محمود نے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد آج سے ڈیوٹی پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا ہوں۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کورونا ویکسین کو صحتیابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے تازہ ترین کورونا ٹیسٹس کا نتیجہ منفی آیا اور آج سے میں کام پر واپس آرہا ہوں۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مجھے کورونا کی معمولی علامات کی تشخیص ہوئی اور میں کورونا سے جلد صحتیاب ہوا جو بے شک ویکسین کے مثبت اثرات کہے جاسکتے ہیں۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ  میری جلد صحتیابی سے صاف ظاہر ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کام کرتی ہے اور وائرس کی بد ترین عالمی وباء کے خلاف دفاع کا بہترین ذریعہ ہے۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کے انعقاد سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران کورونا وائرس صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

آج  بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کریں گے جو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزرائے تعلیم اجلاس میں امتحانات سے متعلق فیصلے آج ہوں گے

 

Related Posts