لاہور: نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ بجٹ میں دکھایا گیا 650ارب کا سرپلس کہاں سے آئے گا؟
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی پارٹی کا آغاز ایمرجنسی میں ڈیتھ آن ارائیول جیسا ہے۔ وفاق نے 12 جبکہ پنجاب نے 4 ماہ کا بجٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ ناکام، 13اگست سے قبل اسمبلیاں ٹوٹ جائینگی۔شیخ رشید
گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاق 1 سال کا بجٹ دے چکا، پی ڈی ایم کی عبوری حکومت اپنے بجٹ پر نظرِ ثانی کرے۔ عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا۔ بجٹ کے نام پر عوام سے مذاق ہورہا ہے۔ اسحاق ڈار ہٹ مین ہیں۔
سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کے ہٹ مین ہیں۔ الیکشن کیلئے بجٹ میں پیسے رکھ دئیے، تاہم نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے۔ بجٹ میں بار بار تبدیلی کی جاتی رہے گی۔ تنخواہوں میں 30 سے 35فیصد اضافے کی رقم کہاں ہے؟
نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ میں 650ارب کا سرپلس کہاں سے آئے گا؟ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہوجائے گی۔ الیکشن تو ہونا ہی ہے۔ آئین سے ماورا کام پر کیا کہا جاسکتا ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








