اپوزیشن لیڈر کو دیکھ کر عوام نے چور چور کے نعرے لگائے۔شہباز گِل کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل
نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کراچی میں دیکھ کر عوام نے چور چور کے نعرے لگائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ یہ عجب تماشا ہوا، چچا شوباز (شہباز شریف) کو دیکھ کر عوام چور چور کے نعرے لگانے لگے اور چچا کو پتلی گلی سے نکلنا پڑا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ امید کرتے ہیں چچا شو باز اب قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضری کیلئے فِٹ ہونے کے بعد بلاوے پر جھوٹی تاویلیں پیش نہیں کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل   قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف  نے کہا کہ ملیر اور گلستانِ جوہر کے عوام حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ میں نے آج کراچی کے علاقے ملیر اور گلستانِ جوہر کا دورہ کیا جہاں مجھے عوام میں شدید غم و غصہ نظر آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں  عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا۔شہباز شریف

Related Posts