حکومت کی پریشانی کا سبب اپوزیشن کی ملاقاتیں نہیں ہیں۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی پریشانی کا سبب اپوزیشن کی ملاقاتیں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس سمیت دیگر الزامات میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے منتظر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے اربوں کھربوں کی کرپشن کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی اکاؤنٹس کیس، شہباز شریف اور حمزہ پر فردِ جرم28فروری تک مؤخر

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ حکومت کی پریشانی کی وجہ اپوزیشن کی ملاقاتیں نہیں بلکہ شوگر اور گندم سمیت دیگر بے پناہ اسکینڈلز ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بے حساب قرضے لیے گئے۔ ملکی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر فردِ جرم 28 فروری تک مؤخر کردی۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے 10 فروری کو تحریری حکم نامہ جاری کیا، معزز جج نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم گزشتہ روز عائد کرنی تھی۔

Related Posts