‏شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی تیاری، نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB summoned Shahbaz Sharif on August 24

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نےضمانت کے بعد بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی، شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہباز شریف نے عدالت میں دائر درخواست میں نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی استدعا کی ہے،شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے۔

اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے ضمانتی مچلکے منظور کرکے ان کی روبکار جاری کردی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف اگر نواز شریف سے الگ ہو جاتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 6 ماہ اور 25 دنوں کے بعد رہائی نصیب ہوئی ہے، شہباز شریف کی رہائی کے موقع پر حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

سیف الملوک کھوکھر اور محمد نواز نے شہباز شریف کے 50.50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، اس سے قبل ضمانتی مچلکے نا مکمل ہونے کے باعث دیر ہوئی۔

Related Posts