ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی
ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی

کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ ایسے فیصلوں کی زد میں عوام سمیت سب آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کابینہ نیب کے متعلق بہتر فیصلہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ شہباز شریف حکومت کا مشکل فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کسی کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ داخلہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ ہم نے کسی کی ہتک نہیں کی، کسی کو گالی نہیں دی۔ ہم نے کسی پر بے جا الزامات نہیں لگائے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے، انہیں جواب تو دینا ہوگا۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف حکومت کی کابینہ بن گئی۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی کے جن اراکینِ قومی اسمبلی نے استعفے دئیے، ان کی تصدیق کرنا ہوگی کہ کہیں استعفے زبردستی تو نہیں دلوائے گئے۔

قبل ازیں احتساب عدالت کراچی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کیلئے شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔ اسے ختم کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔ 

Related Posts