اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
کراچی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے‘ جس کے باعث شاہد خا قان عباسی نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کراچی میں پیشی تک ان کی راہداری ضمانت منظورکی جائے۔