اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سےمتعلق عمران خان وضاحت دیں،احتساب کرنےوالوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ء شاہدخاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دوسروں پر الزام لگانےوالے کٹہرےمیں کھڑے ہیں، جتنی کرپٹ حکومت آج ملک میں ہے تاریخ میں اتنی کرپٹ حکومت نہیں آئی،نام نہاد احتساب والے سن لیں، یہ حساب ہوگا، براڈ شیٹ سےمتعلق عمران خان وضاحت دیں۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں، ہمارا کام خرابی کی نشاندہی کرناہے، کسی کرپٹ حکومت کو نواز شریف کا پاسپورٹ روکنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوشش ہےکہ ان لوگوں کوٹکٹ دیےجائیں جن کاپارٹی سےتعلق نہیں ہے،ملک میں انصاف اور احتساب کےدہرے نظام نہیں چل سکتے، احتساب کرنےوالوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے پاسپورٹ کی میعاد گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائیگی جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔