شاہد خاقان عباسی نے فیض آباد دھرنے کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیض آباد دھرنے کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ن لیگ سابق فوجی جرنیلوں کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کرنا چاہتی ہے تو باضابطہ شکایت درج کرائے۔ تقریریں اور بیان بازی نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اور سندھ کچے میں مشترکہ آپریشن پر متفق

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کارروائی کسی ایک شخص یا افسر کے خلاف نہیں ہونی چاہئے بلکہ دھرنے کے تمام معاملے کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا کہ کس کی ذمہ داری تھی، وہ کیوں ہوا جو نہیں ہونا چاہئے تھا ، اس کا ذمہ دار کون تھا؟

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھرنے کے بعد تحریکِ انصاف کی حکومت کم از کم 3 سال جبکہ ن لیگ کی 16 ماہ رہی تاہم معاملے کی تحقیقات کسی نے نہ کیں۔ اب نگران حکومت بھی فیض آباد دھرنے سے متعلق واقعات کی تحقیقات کرسکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دھرنے کے وقت مریم اورنگزیب اور احسن اقبال وزراء تھے، ہم کسی بھی تفتیشی ادارے کے سامنے پیشی کیلئے تیار ہیں، جو کچھ یاد ہوگا، وہ سب بتائیں گے۔ انکوائری میں قانون کا حوالہ دینا ہوگا تاکہ یہ معاملات آگے بڑھائے جاسکیں۔

Related Posts