نظام کی خرابی نے پورے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کا نیب پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام
شاہد خاقان عباسی کا نیب پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام

حیدر آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نظام کی خرابی نے پورے ملک کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہر جماعت اقتدار میں رہی، مسائل حل نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے، سود ادا نہیں کرسکتی۔ اگلے سال سود میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ ہم مزید قرض لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں عافیہ صدیقی کے حق میں ریلی

تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دفاعی اخراجات اضافی قرض سے ادا کر رہا ہے۔ وفاق سے حق مانگا جاتا ہے جو خود لاچار اور کنگال ہوچکا ہے۔ نظام نہ بدلا تو حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاق کا افسر سب سے بڑا انتظامی افسر ہوتا ہے، ہم نے انگریز کا نظام دل سے لگایا ہوا ہے۔ 25 سال سے سیاستدانوں نے نیب کے قانون کو دل سے لگا رکھا ہے۔ حکومت کے 99فیصد قوانین اپنی سہولیت کیلئے ہوتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا کسی نے نیب سے پوچھا کہ کس کا احتساب ہوا ہے؟جس ملک میں الیکشن سے بھی مسائل کا حل نہ نکلے، وہ آگے کیسے چل سکتا ہے؟ صوبوں کو وسائل مل گئے، ذمہ داری نہیں ملی۔ 

Related Posts