سابق وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی آج متوقع
سابق وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی آج متوقع

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی آج متوقع ہے، دونوں سابق وزراء کو اڈیالہ جیل سے آج رہا کیا جائے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی تھی۔ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی ججز بینچ نے کی۔

عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کر لیں جس کے بعد رہائی کا پروانہ آج جاری کیا جائے گا۔ دونوں سابق وزراء کو ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔

ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عدالت رہائی کے روبکار جاری کرے گی جس کے بعد باضابطہ طور پر دونوں سیاسی رہنماؤں کو جیل سے رہائی مل جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواستِ ضمانت قبول کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے لیے سماعت اسلام آبادہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے گزشتہ روز  بیرسٹر ظفر اللہ اور احسن اقبال کی جانب سے طارق محمود جہانگیری پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ملزم نیب سے تعاون کر رہے ہیں تو گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں  کی ضمانتیں منظور

Related Posts