عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط، شریف برادران کا سخت ردِعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا جس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کررہے ہیں، اسمبلی پہنچنے پر نواز شریف اور شہباز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ عمران خان کا وطیرہ ہے۔

گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی ہے۔ سابق وزیر اعظم کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف اور ایاز صادق نے استقبال کیا۔

نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے خط وہی لکھ سکتے ہیں۔ ایسا خط کوئی فرد نہیں لکھ سکتا، یہ ان کا وطیرہ ہے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا جو سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے جس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک مکمل طور پر تباہ ہوجائے۔ بانی پی ٹی آئی کا یہ اقدام انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

Related Posts