شہبازشریف کاگندم اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Shehbaz Sharif to appear before NAB team today

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی اور گندم کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی مرتب کردہ رپورٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صبر کے ساتھ انصاف کے منتظر ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

پاکستان واپسی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے عوام کی مدد کے لئے پاکستان کے لئے واپس آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts