عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، شہباز گل کی درخواستِ ضمانت خارج

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شباز گِل کی درخواستِ ضمانت آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خارج کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے شہباز گِل کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 860ارب لگایا گیا ہے۔شرجیل میمن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کے وکیل نے مؤقف اپناتے ہوئے دلائل دئیے کہ 8 اگست کو غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ شہباز گل پر الزام ہے کہ انہوں نے فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سٹی مجسٹریٹ نے بطور مدعی شہباز گل پر بغاوت کا الزام عائد کیا جبکہ مقدمہ کے بیان میں مزید 5 ملزمان بھی نامزد ہیں۔ شہباز گل نے تو کبھی بغاوت کے متعلق سوچا بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ٹرانسکرپٹ کے نکات مختلف جگہ سے اٹھائے اور مقدمہ درج کیا۔ کوئی نہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے جسے دور کرنے یا معافی مانگنے کیلئے شہباز گل تیار ہیں۔ پولیس کو یہ حق کس نے دیا کہ مختلف نکات سے بغاوت کا الزام لگا دے۔

Related Posts