نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ن لیگ نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ کراچی کا امن بھی نواز شریف کا مرہونِ منت ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبے آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyOTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDI5OCAtINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdmF24zYtNmGINmG25Ig2b7YsdmI24zYsiDYrtm52qkg2qnYpyDYqNmE25Ig2qnbkiDZhti02KfZhiDZvtixINio24zYp9mGINmF2LPYqtix2K8g2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNTQ5OTMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMDMvRUNQLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9mE24zaqdi02YYg2qnZhduM2LTZhiDZhtuSINm+2LHZiNuM2LIg2K7ZudqpINqp2Kcg2KjZhNuSINqp25Ig2YbYtNin2YYg2b7YsSDYqNuM2KfZhiDZhdiz2KrYsdivINqp2LHYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfYs9mE2KfZhSDYotio2KfYrzog2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2KLZgSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhtuSINiz2KfYqNmCINmI2LLbjNix2ZAg2K/Zgdin2Lkg2b7YsdmI24zYsiDYrtm52qkg2qnYpyDYqNmE25Ig2qnbkiDZhti02KfZhiDaqduMINm+24zYtNqp2LQg2qnbjNuSINis2KfZhtuSINiz25Ig2YXYqti52YTZgiDYqNuM2KfZhiDZhdiz2KrYsdivINqp2LHYr9uM2Kcg24HbktuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

پارٹی اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے شکایت کی کہ پارٹی کیلئے ماریں کھانے والوں کو نظر انداز کیے جانے کا شکوہ ہے۔ ایک زبان خاموشی کی بھی ہوتی ہے۔خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک امن و استحکام سے ہی ترقی کرتا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے نواز شریف سے شکایت کی کہ پارٹی میں پرانے ورکرز نظر انداز کیے جارہے ہیں۔ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے کیلئے ماریں کھائیں، انہیں اگنور کیا جاتا ہے۔

نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے لوگ سامنے لاکر کھڑے کردئیے گئے ہیں، ایسے میں پرانے کارکنان کا کیا ہوگا؟ پرانا ورکر بہت پریشان ہے، ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ پر ان کا حق ہے جن لوگوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔ 

Related Posts