عمران خان نے معاشرے میں زہر گھولا، نواز شریف مرہم رکھیں گے۔ شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں زہر گھول دیا جبکہ نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے حلقے کے اندر کارکنان سے خطاب کے دوران ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام لینے کیلئے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ ان کی آمد کا مقصد عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا

خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اس وقت کامیاب ہوئے جب بجلی نہیں تھی اور عوام بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے۔ ن لیگ نے 4سال میں لوڈ شیڈنگ بند کی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، 2018 میں جھرلو انتخابات اور دھاندلی کے نتیجے میں عوام ترقی و خوشحالی سے محروم ہوگئے۔ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو رک گیا ہے۔ عوام اس روز نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔ 

 

Related Posts