عمران خان کی رہائی، فیصلے سے پہلے سب کو پتہ ہو تو یہ لمحۂ فکریہ ہے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی رہائی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے قبل سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا آئے گا تو یہ لمحۂ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی۔ فیصلہ آنے سے پہلے سب کو پتہ ہوتو یہ نظامِ عدل کیلئے لمحۂ فکریہ ہونا چاہئے۔ گڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک کا پیغام عدالت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے عمران خان کی سزا معطل کردی، رہائی کا حکم

بیان میں شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظامِ عدل قابلِ قبول نہیں، یہ سہولت کاری ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی تو عام آدمی کو کہاں سے انصاف ملے گا؟ 

 

Related Posts