قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے۔ شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم قوم کی تعمیر وترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، نواز شریف پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، عائشہ ارشد لودھی، جاوید شاہ، عابد رضا کوٹلہ، شیخ فیاض، مخدوم مبین، چوہدری ارشد اور دیگر ن لیگی قائدین نے ملاقاتیں کیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM3MDYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzcwNiAtINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2qnbkiBcItii2YYg2YTYp9im2YYg2KzZhNiz24FcIiDYs9uSINmC2KjZhCDZhdmE2qkg2KjavtixINmF24zauiDYp9mG2bnYsdmG24zZuSDYs9ix2YjYs9iyINqp24wg2LHZgdiq2KfYsSDYs9iz2KoiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzNzA3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1BUSS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7bjCDZuduMINii2KbbjCDaqduSIFwi2KLZhiDZhNin2KbZhiDYrNmE2LPbgVwiINiz25Ig2YLYqNmEINmF2YTaqSDYqNq+2LEg2YXbjNq6INin2YbZudix2YbbjNm5INiz2LHZiNiz2LIg2qnbjCDYsdmB2KrYp9ixINiz2LPYqiIsInN1bW1hcnkiOiLZvtuMINm524wg2KLYptuMINqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiAmIzgyMjA72KLZhiDZhNin2KbZhiDYrNmE2LPbgSYjODIyMTsg2qnbkiDYp9mG2LnZgtin2K8g2qnbkiDYp9i52YTYp9mGINqp25Ig2LPYp9iq2r4g24HbjCDZhdmE2qkg2KjavtixINmF24zauiDYtdin2LHZgduM2YYg2qnZiCDYs9iz2Kog2LHZgdiq2KfYsSDYp9mG2bnYsdmG24zZuSDYs9ix2YjYs9iyINqp24wg2LTaqdin24zYqiDaqdinINiz2KfZhdmG2Kcg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، عام انتخابات کیلئے پارٹی حکمتِ عملی اور دیگر سیاسی امور پر گفت و شنید ہوئی۔ ن لیگی رہنماؤں نے مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

پیغامِ تہنیت وصول کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں۔ قوم کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور بے روزگاری سے بریت دلانا ہوگی۔ نواز شریف کو سزائیں سنا کر ملک کو قوم کو سزا دی گئی۔ تمام مقدمات جھوٹے تھے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، مسلم لیگ (ن) اپنی پوری توجہ اور صلاحیتیں قومی ترقی پر مرکوز کرے گی۔ ہم نے 16 ماہ کے دوران ریاستی مفادات کیلئے مشکل مگر درست فیصلے کیے۔

اس دوران پارٹی رہنماؤں نے ن لیگ کے قائد کو انتخابی مہم پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے 16ماہ میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ پارٹی رہنما 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔

Related Posts