اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB resummons Rana Sanaullah in assets case on Feb 19

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں، میاں  شہباز شریف واپس آرہے ہیںاور مولانا کو منائیں گے، پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام بھی ناراض ہیں، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں اب تک 10 پراسکیوٹرز کو 6 کروڑ روپے دیئے گئے، اپنے شہریوں کیخلاف ہی منشیات کے جھوٹے کیسز بنانا شرم کی بات ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، واٹس ایپ کے ذریعے جج کا تبادلہ کر دیا گیا، بیگناہ اور بے قصور افراد کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز کی بھی ضمانت ہوگی۔

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ مرد بن کر کیس کا سامنا کریں، بھاگنے نہیں دیں گے،شہریار آفریدی

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی پرویزمشرف کے فیصلے پر واویلا مچا رہی تھی اور سرعام پھانسی کی مذمت کر رہی تھی، کل قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر علی محمد خان نے خود سر عام پھانسی کی قرارداد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کل منظور ہونیوالی قرارداد پی ٹی آئی کیلئے پھٹکار ہے، انہوں نے کہا مطالبہ ہے جتنا جلدی ہوسکے ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں، مسلم لیگ (ن) وسط مدتی سیٹ اپ کے حق میں نہیں۔

Related Posts