ایک نے بیٹے کو وزیر خارجہ، دوسرے نے وزیر اعلیٰ بنا دیا۔شیخ رشید کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید
10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نے بیٹے کو وزیرِ خارجہ جبکہ دوسرے نے وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ شہباز شریف سے حکومت نہیں چل رہی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں توہینِ مذہب سے متعلق مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت نے 1 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیسز یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم کے نئے مطالبات، مذاکرات آج ہوں گے

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال ہی انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ شہباز سے حکومت چل نہیں رہی، گڈ گورننس کا حال یہ ہے کہ ایک نے بیٹے کو وزیر خارجہ، دوسرے نے وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ دے دے تو بات چیت کرینگے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیے بغیر کسی سے بات نہیں کریں گے۔ حکومت اپنی مرضی سے ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کو تبدیل کر رہی ہے۔ ووٹ تبدیل کرکے اپنے حلقوں سے دوسرے حلقوں میں پھینکے جارہے ہیں۔ یہ کھلی دھاندلی ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید توہینِ مذہب سے دائر مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم کے روبرو پیش ہوئے۔ ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری 1 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ آزادی مارچ کے دوران شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں پر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 

Related Posts