اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام 19 جون سے پہلے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لیں کیونکہ حکومت نے دھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فردِ جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں۔
شیخ رشید کی دو مقدمات میں ضمانت منظور
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب ترامیم اپنے کیسز کے خاتمے کیلئے کی جارہی ہیں، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور پیٹرول کی قیمت میں 60روپے کا اضافہ ہوا۔
پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ گیس کی قیمت میں 45 فیصد، بجلی کا یونٹ 9 روپے جبکہ گھی کی قیمت میں 250 روپے اضافہ کیا گیا جو حکومت کی 50 روزہ کارکردگی ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حکومت کی حالیہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرے۔ الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔
وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں۔12 گھنٹے لوڈشیڈنگ،60 روپے پٹرول،45فیصد گیس،9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ،انکی 50 دن کی کارکردگی ہے،قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








