حکومت کی الٹی گنتی 12جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید
شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اُلٹی گنتی 12جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف فیصلوں میں رشتہ داری کے علاوہ کیا فرق ہے؟ ڈار نے پہلے آنکھیں دکھائیں اور پھر پاؤں پڑے۔ 10 مہینے ضائع کیے اور 0 ماہ کیلئے ناک رگڑ کر تمام شرائط مان لیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ نے تمام شرائط مان کر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ کیا۔ 12 جولائی سے بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے اور حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے۔ موجودہ حکومت، نگراں حکومت اور آنے والی حکومت، 3 حکومتوں نے 9ماہ میں سخت شرائط پوری کرنی ہیں۔

پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ میں پاکستان کو 11 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔ دوست ممالک کی ڈپازٹ یقین دہانیوں کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔ آئی ایم ایف معاہدے میں غلطی کی گنجائش نہیں، اب یا کبھی نہیں کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ مڈل کلاس ختم ہوگئی، حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پی پی پی کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی اور بے کار سیر و سیاحت کے 50 سے زیادہ دورے کیے لیکن آئی ایم ایف سے معاہدے پر خاموش تماشائی ہیں۔ نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں، سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے۔ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوچکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے 10 ماہ ضائع کردئیے۔ آخری روز آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا۔ ابھی آگے آگے دیکھئے۔ 12 اگست تک کیا ہوتا ہے؟ روس کے سستے تیل پہنچنے کی دیر ہے کہ ڈیزل ساڑھے 7روپے مہنگا ہوگیا۔ 

Related Posts