راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہئے جبکہ جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہونِ منت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے۔ساری قوم9مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور ملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی۔
تحریکِ انصاف کو کچلا جارہا ہے۔عمران خان
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں ملزموں سے ہمدردی نہیں لیکن چادر، چاردیواری اور خواتین کا احترام ضروری ہے۔ میرے خیال میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو چکا ہے۔ اگر نہیں ہوا تو15 جون تک ہوجائےگا۔ سیلکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں۔
عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معاشی، اقتصادی، سیاسی تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے، کسی اور پر نہیں۔ معلوم نہیں ڈالر کہاں پر رکے گا۔ مسئلہ اقتصادی ہے۔ سازش کے تحط سیاسی بنا دیا گیا ہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جاسکے۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہو گئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔ آج کل پریس کانفرنس نہیں، پریشر کانفرنسیں ہورہی ہیں۔ دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹی۔
اپنے سابقہ مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں قتل اور 2 مرتبہ ختمِ نبوت کے مقدمات میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں۔ جب تک گرفتار نہیں ہوتا، روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








