راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوچکی ہے جبکہ ملکی تباہی کا واحد حل صرف الیکشن میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے۔ آرٹیکل 91، کلاز7کےتحت صدرحکومت کوفوری اعتمادکاووٹ لینےکاکہیں۔
آئین کے تحت تحلیل شدہ اسمبلیوں کی بحالی ممکن نہیں۔فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کل کادن اہم اورتاریخی ہوگاعدلیہ، آئین اورقانون کی فتح ہوگی۔ جوبھی عدلیہ سےٹکرائےگا، پاش پاش ہوجائےگا۔ مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ نواز شریف لندن چلےجائیں گے جبکہ الیکشن سارے یا پنجاب کے ہو کر رہیں گے۔
الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے ہوکررہیں گےسماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر IMF کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشیش کرتےہیں اس دفعہ اعداد و شمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
، پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے۔ الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی۔ اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشیش کرتے ہیں۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس دفعہ اعداد و شمار کی ٹمپرنگ میں اسحاق ڈار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ویڈیوآڈیو ٹیپنگ سےحکومت خودبےنقاب ہورہی ہے۔ مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کےمہینےمیں40سےزیاده آدمیوں نےٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی۔
ویڈیوآڈیو ٹیپینگ سےحکومت خودبےنقاب ہورہی ہے مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کےمہینےمیں40سےزیاده آدمیوں نےٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی سپریم کورٹ رولزاینڈپروسیجربل پرپہلےہی سٹےآڈر دےچکی ہےوزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکےآئین شکنی کی وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پراسیجربل پر پہلے ہی اسٹےآڈر دے چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکےآئین شکنی کی۔ وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








