حکومت سیاست یا معیشت نہیں، ذاتی مفادات دیکھ رہی ہے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید
شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاست یا معیشت نہیں بلکہ ذاتی مفادات دیکھ رہی ہے۔ 10 مہینے سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10مہینےہوگئےہیں۔ آئی ایم ایف سےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمارے ساتھ ملک کے عوام، بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلےدن کی الیکشن مہم میں ایک کارکن جابحق ہوگیا۔ جس دن انتخابی شیڈول آرہاہے، اُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہے۔ 

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کے پی کے میں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرحاجی غلام علی عزت نہیں دےرہا اورسپریم کورٹ کےفیصلوں پر عملدرآمد میں سازش کےتحت تاخیر کررہاہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سےدوہاتھ آگےچلی گئیں۔  اُن کاکام الیکشن کراناہے۔ من پسندکاراستہ بنانانہیں۔  پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئندہے۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خداکرے انتخابات مؤخرنہ ہوں۔ عمران خان اورتحریک انصاف کوروکنےکاہرکام حکومت کےگلےاُلٹاپڑتاہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیمراکی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائےسوشل میڈیاپرلےجائیں گی۔بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہےاوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہرحکومت الیکشن کرانےکے موڈمیں نہیں۔ یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینےجارہی ہے۔اب آنےوالےدنوں میں سیاست کےفیصلےعدالتوں میں ہوں گے۔

Related Posts