جو بچ گیا اُسے تباہ کرنا بند کریں۔کورونا وائرس ٹیسٹنگ پر شیری رحمان کا حکومت کو مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

جو بچ گیا اُسے تباہ کرنا بند کریں۔کورونا وائرس ٹیسٹنگ پر شیری رحمان کا حکومت کو مشورہ
جو بچ گیا اُسے تباہ کرنا بند کریں۔کورونا وائرس ٹیسٹنگ پر شیری رحمان کا حکومت کو مشورہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ پر وفاقی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچ گیا، اُسے تباہ کرنا بند کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کے اندر آنے والی فلائٹس میں مسافروں کو کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ نہیں کیا جارہا جبکہ اس کی تصدیق ظفر مرزا کے بیان سے بھی ہوئی جسے بعد میں انہوں نے سختی سے مسترد کیا۔

پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک سے باہر جانے والی فلائٹس کے مسافروں کو بھی ائیرپورٹس پر چیک نہیں کیاجاتا جب تک غیر ملکی میڈیا نے پاکستانی فلائٹس کے ذریعے آنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کو نوٹ نہیں کیا، مسافروں کی چیکنگ نہیں کی گئی۔ یہ بنیادی مسائل ہیں۔ جو بچ گیا، اسے تباہ کرنا بند کیجئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلانے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد

Related Posts