وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم والے دس، پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں کر پائے، شبلی فراز
پی ڈی ایم والے دس، پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں کر پائے، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے، شہداء کے لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دُعا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مجھے پشاور بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کا بے حد افسوس ہے۔ وہ دہشت گرد جنہیں ہم نے شکست دے دی تھی، دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور میں دہشت گردی عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔احسن اقبال

Related Posts