آئین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق مہیا کرنا ریاست کا فرض ہے۔شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق مہیا کرنا ریاست کا فرض ہے۔شیریں مزاری
آئین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق مہیا کرنا ریاست کا فرض ہے۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق بنیادی انسانی حقوق مہیا کرنا ریاست کا فرض ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ اغواء کاروں کے اقدامات ہمارے آئین کے خلاف ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کے تحت اپنے شہریوں کو تحفظ مہیا کرنے کا پابند ہے۔ شہری مسلسل خوف کے ماحول میں نہیں جی سکتے۔ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر اقتدار سے اغواء ہونیوالے سینئر  صحافی مطیع اللہ جان کونامعلوم اغواء کا رفتح جنگ کے قریب چھوڑ گئے،صحافی مطیع اللہ جان گھر پہنچ گئے۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ مطیع اللہ جان کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر کی گاڑی جی سکس میں  گزشتہ روز ان کے اسکول کے پاس کھڑی پائی گئی۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی مطیع اللہ جان فتح جنگ سے بازیاب

Related Posts