سندھ حکومت نے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر سے عوام کی مدد کی۔مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب
جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت   بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہرِ قائد کے ضلع ملیر میں  ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر سے عوام کی مدد کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع ملیر میں سندھ حکومت کے تعمیر کردہ چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر مقامی آبادی کی زبردست مدد کر رہے ہیں۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام زرعی اور گھریلو ضروریات کیلئے چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر سے مدد لیتے ہیں جبکہ یہ ڈیمز اور آبی ذخائر بارش کے پانی سے زراعت میں مدد دیتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مقامی آبادی کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کے تعمیر کردہ چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر زمین کے اندرونی ذخیرے میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے 2 سال میں ملک میں تباہی برپا کی۔مرتضیٰ وہاب

Related Posts