سندھ حکومت نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 62 اسکولوں کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں جن میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ احکامات پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ محکمۂ تعلیم نے شکایات موصول ہونے کے بعد 27 اسکولوں کو اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ 35 مزید اسکولوں کو اِس لیے نوٹسز جاری کیے گئے کہ انہوں نے سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کی اور معمول کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
Education Department after receiving complaints has issued notices to 27 schools on non payment of teachers salaries and 35 schools on not giving 20% reduction in fees.
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 13, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے پرائیویٹ اسکولوں نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے حکم کو مسترد کر کے حکومتی”رٹ“کو چیلنج کر دیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایت پر 6 روز قبل حکومت سندھ نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق اسکولز کو پابند کیا گیا کہ دو ماہ کی فیسز میں 20 فیصد کمی کی جائے۔
مزید پڑھیں: فیسوں میں رعایت نہیں دیں گے۔اسکولوں کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








