کراچی: کے ایم سی میں تعینات دوسرے اداروں کے افسران کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پرانے گریڈ اور اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
اس حکم نامے کے تحت بلدیاتی افسران کے سب سے بڑے برج مسعود عالم ڈائریکٹر کوآرڈینیشن گریڈ 20 کو واپس گریڈ 17 میں محکمہ جنگلات حکومت سندھ واپس بھیج دیا گیا ہے۔
مسعود عالم گزشتہ پندرہ سالوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تھے، نجیب احمد چیف انجینئر گریڈ 20 کو گریڈ 17 میں واٹر بورڈ واپس بھیج دیا گیا۔ انیس قائم خانی سپریٹینڈنگ انجینئر گریڈ 19 کو بھی واپس 17 گریڈ میں واٹر بورڈ روانہ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ طارق عزیز ایکسئین 18 گریڈ کو بھی 17 گریڈ میں واٹر بورڈ، شکیب احمد ڈائریکٹر انوائرمنٹ گریڈ 19 کو انجینئرنگ برانچ ایس یوجی سروسز۔ شبیہ الحسن گریڈ 19 کے چیف انجینئر کو واپس کچی آبادی میں گریڈ 17 میں بھیج دیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








