سندھ ہائی کورٹ کا کے ایم سی کو سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

SHC issues arrest warrants for secretaries in land occupation case

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کے ایم سی کو سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لانڈھی میں سرکاری کوارٹرز پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، کے ایم سی کی جانب سے ایک بار پھر جواب کے لیے مہلت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 20، 20 تاریخوں کے بعد بھی جواب کے لیے مہلت مانگی جاتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ آپ اپنے ملازمین کو کوارٹرز دینے میں بھی مخلص نہیں، یہاں صرف شکل دیکھانے کے لیے آتے ہیں آپ لوگ، اپنے ہی کے ایم سی ملازمین کے کوارٹرز خالی نہیں کرا سکتے۔

کے ایم سی کے بھائی بند ہی ہیں جنہوں نے قبضہ کرایا ہے، اپنے ہی ملازمین کو تحفظ نہیں دے سکتے آپ لوگ، دوران سماعت کے ایم سی ملازمین نے عدالت کو بتایا ہمیں جہانگیر پارک کوارٹرز سے لانڈھی منتقل کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے مطابق جو کوارٹرز الاٹ ہوئے ان پر پہلے ہی قبضے ہیں، پولیس، رینجرز ملکر بھی قبضے ختم نہیں کرا پا رہی، عدالت نے کے ایم سی کو سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک کوارٹر خالی کرکے ملازمین کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: کورو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ،سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، ناصر شاہ

Related Posts