محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافر گاڑیوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافر گاڑیوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیئے
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافر گاڑیوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیئے

کراچی:کورونا کیسز کی چوتھی لہرکے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافر گاڑیوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مسافروں کے کورونا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیگی،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی بس اڈوں پرگاڑیوں میں خصوصی ٹیمز کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائیگی۔

علاوہ ازیں تفریحی وسیاحتی مقامات پر جانیوالی مسافر گاڑیوں میں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو مانیٹر کیاجائیگا،کورونا ایس اوپیز سیمتعلق محکمہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی مہم 18جولائی تک جاری رہیگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے،چیکنگ کے پہلے دن مسافروں، کنڈیکٹروں اور ڈرائیوروں کووارننگ دی گئی ہے۔

صوبائی وزیراویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ کورونا سرٹیفیکٹ نہ رکھنے والی تفریحی وسیاحتی مسافر گاڑیوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے

تمام مسافرسفر کے دوران کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں، بصورت دیگر اس مسافر کو سفر سے روک کر گاڑی بند کردی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع کے ریجنل سیکریٹریز کوروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکروائیں۔

Related Posts