لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ معاشرے کیلئے تباہ کن ہے، ہم نے ترامیم تجویز کیں جو حکومت کے باپ کو بھی منظور کرنی پڑیں گی۔
تفصیلات کے مطابق منصورہ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں کی جاسکتی تو قومی رازوں کی حفاظت کیسے ممکن ہے؟
عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے
خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی معیشت پر علی بابا چالیس چوروں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم آڈیو لیکس کے باعث بے نقاب ہوئے ہیں۔ قیادت کے فقدان کے باعث پاکستان ترقی نہیں کرسکا۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پاکستان دلدل میں پھنس چکا، ترقی کیلئے تمام چیزیں تو قوم کے پاس ہیں لیکن قیادت کا فقدان پایا جاتا ہے۔ جو زیرو ہو وہ ہیرو بن جائے اور ہیرو زیرو ہوجائے، یہ کیسا عدالتی نظام ہے؟
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ آئینِ پاکستان اور اسلام کے خلاف بلکہ اسلامی معاشرے پر حملہ ہے۔ جماعتِ اسلامی خواجہ سراؤں کو اسلام کے مطابق حقوق دینا چاہتی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس لے اور جماعتِ اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی طرف سے سینیٹ میں پیش کردہ بل منظور کرے۔ ایکٹ واپس نہ لیا تو 7اکتوبر کو مسجدِ شہداء کے باہر احتجاج کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








