مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں، رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔ مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے عمران خان کی میانوالی سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن روک دیا

انہوں نے کہا کہ آج شام 4 بجے پریس کانفرس کرونگا۔ 4 نومبر لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، جس کی معطلی ختم کر کے میرے لیےراولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی ایف آئی اے اور پنجاب اینٹی کرپشن کو آصف خان کی اربوں روپے کرپشن کے ثبوت کے ساتھ درخواست بھیج رہا ہوں۔

علاوہ ازیں حقیقی آزادی مارچ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے جس کا آغاز کامونکی سے ہوگا اور کپتان کی قیادت میں گجرانوالہ جائے گا۔

Related Posts