اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے مریض بڑی تعداد میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt could consider amnesty for 'TTP members who lay down arms': President Alvi

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی کے باعث کورونا وائرس کے مریض بڑی تعداد میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی آئی جس کے باعث پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد میں صحتیابی کا باعث بنا۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سہرا غریب دوست اور ذہین حکومت کے فیصلوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے سر جاتا ہے جنہوں نے ایس او پیز پر عمل کیا۔ دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں برکت عطا فرمائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے، عارف علوی

Related Posts