فواد چوہدری نے عورت مارچ کے بعض نعروں کو بے وقوفانہ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری نے عورت مارچ کے بعض نعروں کو بے وقوفانہ قرار دے دیا
فواد چوہدری نے عورت مارچ کے بعض نعروں کو بے وقوفانہ قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عورت مارچ سےکوئی بھی اختلاف کرسکتا ہے  جبکہ انہوں نے عورت مارچ کے بعض نعروں کو بے وقوفانہ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عورت مارچ سے اختلاف ہوسکتا ہے، بعض سلوگن (نعرے) بے وقوفانہ ہیں۔

ٹوئٹر پر انور لودھی نامی صحافی نے کہا کہ ایک عظیم مقصد کے لیے مولانا فضل الرحمان کی اِس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ میرا جسم میری مرضی کی بات کرنا فحاشی و لادینیت ہے۔

اس بات پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بھی بیان مدارس میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر نظر سے نہیں گزرا۔

مولانا فضل الرحمان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا کم از کم مذمت ہی کردیں۔ چرچ میں ایسے واقعات ہوئے تو چرچ نے ذمہ داری لی، یہاں مذہبی قیادت صم بکم کی تصویر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے نرالی منطق بیان کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو موت کے بعد میوزیم میں رکھنا چاہئے۔

 لاڑکانہ میں10 روز قبل  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے  فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بنا دیا گیا، پاکستان میں عمران خان اور تحریکِ انصاف جبکہ امریکا میں ٹرمپ حکمران بنے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور ٹرمپ کو میوزیم میں رکھنا چاہئے۔فضل الرحمان

Related Posts