اسپیکر اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیکر اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی
اسپیکر اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی

اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے جس پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ میرے بچوں کو مکمل صحت عطا فرمائے۔ میں تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کیلئے دُعا کی۔ 

Related Posts