اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمان کے سلطان کی تعزیت پر برادر اسلامی ملک کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جدید دور کے عمان کی بنیاد رکھنے والے سلطان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
عمان کے سلطان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں عزت مآب سلطان قابوس بن سید ال سید کی وفات پر افسوس ہے جن کی قیادت میں عمان میں انقلاب آگیا۔

سلطانِ عمان کی وفات کے موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج دُنیا نے ایک دور اندیش اور قابل انسان کو کھو دیا ہے۔ عمان کے سلطان کی وفات ملک کا قومی سانحہ ہے۔
On the sad demise of the founding father of modern day Oman. I condole the departure of His Majesty Sultan Qaboos bin Said al Said whose able leadership transformed the state. The world today has lost a foresighted and able man.
— Team Asad qaiser (@AQUpdates) January 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کے انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔
عمان کے 79 سالہ سلطان قابوس گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،سلطان قابوس طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے، وہ اپنے والد سعید بن تیمور کی وفات کے بعد عمان کے بادشاہ بنے۔
سلطان قابوس نے 1970ء میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کا اقتدار سنبھالا، وہ عمان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔
مزید پڑھیں: عمان کے سلطان قابوس کا 79 برس کی عمر میں انتقال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








