رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کا وعدہ پورا ہوگیا، فردوس عاشق

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں مزید گرفتاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی، ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ایکوزیشن کمیشن گرفتار ہوئے ہیں ، ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کرپٹ کی گردن پر قانون کا شکنجہ سخت ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گرفتار افسران نے ملی بھگت سے رنگ روڈ منصوبے کی الائمنٹ میں تبدیلی کی اور اسے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پرنسپل سیکریٹری کی زمین سے گزارا گیا اور توقیر شاہ کی زمین سے گزارنے کےلیے دو کلومیٹر سی ڈی اے کی زمین شامل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Related Posts