وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہراقتدار میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، سی ڈی اے حکام نے چپ سادھ لی

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ محکمہ اطلاعات کی معاون خصوصی کے عہدے پر کب تک ہوں اس کا انحصار وزیر اعلیٰ کے حکم پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعلیٰ کا حکم آنے پر ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اپنے فرائض سے سبکدوش ہوجاؤں گی’۔ ‘ٹیم کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کہاں کھلائے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تفصیلی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ نے ملاقات میں بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں وفاق میں میری نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے’۔

Related Posts