ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔علی محمد خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔علی محمد خان
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔علی محمد خان

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں پاک فوج کا ایک جوان اور 2 خواتین شہید ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون اور پاک فوج کا جوان شہید ہوئے۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے گناہوں کی مغفرت فرمائے اور شہید لارنس نائیک علی باز کے درجات بلند فرمائے جس نے ہمارے پیارے وطن کے دفاع میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج نے کیلر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، تاہم ایسے بزدلانہ اقدامات وطن سے ہماری محبت اور جوش و جذبے کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے علاقے کلیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی اور دو خواتین شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلیراور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے متعدد بھارتی چوکی کو تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اور 2خواتین شہید

Related Posts