پنجاب حکومت نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کو علماء بورڈ پنجاب کی سربراہی سے ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی مںظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا کو علماء بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، علماء بورڈ کے باقی ارکان اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب علامہ طاہر اشرفی کو علماء بورڈ کی سربراہی سے ہٹانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے لیگی رہنماؤں کے خلاف متحدہ علما بورڈ کو سیاسی طورپر استعمال کرنے کی کوشش کی۔
علماء بورڈ کے سربراہ کو ن لیگی وزیر کے بیان پرکارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر طاہر اشرفی نے بورڈ کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے سے انکار کیا۔
علامہ طاہر اشرفی کو چار گھنٹے تک ایف آئی آر پر کارروائی کرنے کا کہا جاتا رہا لیکن طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف بھی درخواستیں آئیں، ہم نے فتویٰ نہیں دیا۔