چائے کی شوقین ریحام خان احسن اقبال پر سخت برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

چائے کی شوقین ریحام خان احسن اقبال پر سخت برہم
چائے کی شوقین ریحام خان احسن اقبال پر سخت برہم

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے سے متعلق بیان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ چائے کا استعمال تھوڑا کم کیا کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چائے کے استعمال میں کمی کی درخواست اس لیے کی کیونکہ ہم چائے بھی درآمد کرتے ہیں۔ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں کہ بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز کو ختم کرنا ہے، شیخ رشید

اُن کے اِس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پہلے روٹی آدھی کھانے کو کہا گیا اور اب چائے بھی کم کردیں؟

ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ چائے پر کوئی مذاق نہیں۔

واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی گزشتہ برس کے دوران 83 ارب روپے کی چائے پی گئے۔ 

Related Posts