اسلام آباد:شہر اقتدار بنی گالا جہاں وزیراعظم عمران خان رہائش پذیر ہیں،یہ جگہ زون فور میں واقع ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق زون فور اور زون فائیو میں کوئی بھی تعمیرات نہیں کی جا سکتی۔
سی ڈی اے کے افسران کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس گھر کا نقشہ تیار کیا گیا اور پھر نقشہ منظور کیا گیا اور گھر کا جرمانہ 12 لاکھ 6 ہزارادا کیا گیا،اس کے بعد گھر کو قانونی شکل دے دی گئی۔
جبکہ دیگر علاقے ترلائی، بارہ کہو، جیگوٹ، سورائن، ترنول، شاہ اللہ دتہ اور دوسرے مقامات پر ابھی تک اسلام آباد کے شہریوں کے بنائے گئے گھر ریگولائز نہیں ہوئے ان کے گھروں میں بجلی و گیس کنکشن نہیں دئیے گئے ہیں ان کے کنکشنز پر پابندی لگا دی گئی ہے،کیونکہ یہ تمام تعمیرات زون فور میں تعمیر کی گئی ہیں۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر جو بنی گالہ میں بنے ہیں وہ کب ریگولرائز ہوں گے؟،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کو ریگولرائز کرنے کے لیے سی ڈی اے نے بلڈنگ قوانین میں تبدیلی کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








