کورونا میں اضافہ، سول ایوی ایشن کی سفر کے لیے نئی ہدایات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا میں اضافہ، سول ایوی ایشن کی سفر کے لیے نئی ہدایات جاری
کورونا میں اضافہ، سول ایوی ایشن کی سفر کے لیے نئی ہدایات جاری

کورونا میں ایک بار پھر تیزی سے اضافے کے بعد سول ایوی ایشن نے سفر کے دوران نئی ہدایات جاری کردیں۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت ہدایت کی گئی ہے کہ اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 34 ہزار 270 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 390 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے، شرحِ اموات 2 فیصد رہا۔

ماہرینِ صحت نے لوگوں کو خبردار کردیا کہ کراچی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگ چہرے پر ماسک پہننا دوبارہ شروع کریں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ وائرس کی نئی لہر کو روکا جا سکے۔

Related Posts